31 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومعلاقائی خبریںپی ڈی ایم اےپنجاب نے درجہ حرارت میں اضافے اور ہیٹ ویو...

پی ڈی ایم اےپنجاب نے درجہ حرارت میں اضافے اور ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا

- Advertisement -

ملتان ۔ 15 مئی (اے پی پی):پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)پنجاب نے درجہ حرارت میں اضافے اور ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کوالرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15 سے 20 مئی تک درجہ حرارت معمول سے 4 سے7 ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

ملتان میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 27 مئی 2010 کو ریکارڈ کیا گیا جو 51 ڈگری سینٹی گریڈ تھا جس نے 54 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا جب 27 مئی کو درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ اس سے پہلے 1956 میں درجہ حرارت تقریباً 49 ڈگری سینٹی گریڈ (120 ڈگری فارن ہائیٹ) ریکارڈ کیا گیا ۔

- Advertisement -

معروف طبی ماہر ڈاکٹر فرحان اختر نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درجہ حرارت میں اضافے اور ہیٹ ویو کے دوران سن سٹروک کا خدشہ ہوتا ہے جس سے بچائو کے لیے سر ڈھانپ کر رکھنا ضروری ہے ،لیموں کا استعمال زیادہ کیا جائے تاکہ جسم میں نمکیات میں کمی واقع نہ ہو۔

اس موقع پر لیڈی ڈاکٹر فریحہ فرحان نے کہا کہ امراض قلب کا شکار مریضوں اور معمر افراد کو خاص طور پر اس موسم میں خاص احتیاط کرنی چاہئے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597243

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں