31 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومقومی خبریںبجلی کے صارفین کیلئے ایک سال کی مدت میں بجلی کی قیمت...

بجلی کے صارفین کیلئے ایک سال کی مدت میں بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کردی گئی ہے، سرداراویس احمدخان لغاری

- Advertisement -

اسلام آباد۔15مئی (اے پی پی):وفاقی وزیرتوانائی سرداراویس احمدخان لغاری نے کہاہے کہ بجلی کے صارفین کیلئے ایک سال کی مدت میں بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کردی گئی ہے،200یونٹس سے کم صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 57فیصد،صنعتی صارفین کیلئے 31فیصد اورزرعی صارفین کیلئے ٹیرف 20فیصدکم ہواہے۔

جمعرات کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران طاہرہ اورنگزیب کے سوال پروفاقی وزیرتوانائی سرداراویس احمدخان لغاری نے ایوان کوبتایا کہ ہمارے مجموعی صارفین کی تعدادتین کروڑ 90 لاکھ کے قریب ہیں،ان میں سے ایک کروڑ80لاکھ صارفین 200یونٹس سے کم بجلی استعمال کرتے ہیں،ان صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں تقریباً57فیصدکی کمی کردی گئی ہے، صنعتی صارفین کیلئے ٹیرف میں 31فیصدکی کمی گئی ہے جس کی وجہ سے صنعتوں کی طلب میں اضافہ ہواہے،صرف فیصل آباد میں صنعتوں کیلئے بجلی کی طلب میں 35فیصداضافہ ہواہے،یہ حکومت کی بہترپالیسی کانتیجہ ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ پہلے زرعی صارفین کوسبسڈی دی جاتی تھی، یہ سبسڈی ختم کردی گئی ہے، وزیراعظم نے فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دی جس کی وجہ سے زرعی صارفین کیلئے بجلی کی قیمتیں 20فیصدکم ہوگئی ہے۔حکومت نے آئی پی پیز کے ساتھ ساڑھے تین ہزارارب روپوں کیلئے معاہدے کئے، اس رقم کوایڈجسٹ کردیاگیا، اسی طرح پیٹرولئیم ڈولپمنٹ لیوی کافائدہ بھی صارفین کوپہنچایاگیا اگریہ رحجان جاری رہا توایک سال میں پاکستان خطہ میں سب سے بہترمسابقتی بجلی فراہم کرنے والاملک بن جائیگا۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت اگلے تین سال کیلئے 7ہزارمیگاواٹ اضافی بجلی موجودہے، حکومت 21سے لیکر22روپے فی یونٹ تک بجلی کی فراہمی کیلئے تیارہے، وزارت خزانہ ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ اس حوالہ سے بات چیت کررہی ہے، اس پرسبسڈی کے اخراجات بھی نہیں آئیں گے۔شاہدہ رحمانی کے ضمنی سوال پرانہوں نے کہاکہ کراس سبسڈی موجودہے لیکن ہم نے مڈل کلاس کیلئے بھی ٹیرف میں کمی کردی گئی ہے، 200سے لیکر300یونٹس تک صارفین کیلئے قیمتوں میں 20فیصد اور300سے لیکر400یونٹس تک کے صارفین کیلئے ٹیرف میں 14فیصدکمی کردی گئی ہے۔

وفاقی وزیرنے کہاکہ کے الیکٹرک ریجن میں زیادہ نقصان والے فیڈرز پرلوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔رانا محمدحیات کے ضمنی سوال پرانہوں نے کہاکہ پہلے زرعی سبسڈی کاحجم 50سے لیکر60ارب روپے تک تھی تاہم فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے حاصل ہونے والے شعبہ میں زرعی شعبہ کوبھی شامل کیاگیا جس کی وجہ سے کسانوں کیلئے بجلی کی قیمت 20فیصدکم ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ کسی صوبوں میں امتیازی سلوک پریقین نہیں رکھتے، خیبرپختونخوا کے وزیراعلی کے ساتھ گزشتہ سال کئی ملاقاتیں ہوئیں، زیادہ نقصان والے فیڈرز پرلوڈشیڈنگ کے دورانیہ کواس شرط کمکیاگیا کیونکہ وزیراعلی نے یقین دلایا کہ وہ میٹرز بھی لگوائیں گے اورریکوری بھی کر ائیں گے، ہم نے چارارب روپے کانقصان کیا مگر وزیراعلیٰ نے کوئی اقدام نہیں کیا۔

شگفتہ جمانی کے ضمنی سوال پرانہوں نے کہاکہ نیپراکے رولز کے مطابق لوڈشیڈنگ ہوتی ہے،وولٹیج سے متعلق مسائل ریگولیٹری اتھارٹی دیکھتی ہے، لوگوں کی تکالیف کوکم سے کم کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نوگوزایریا اورمحدود رٹ والے علاقوں کے حوالہ سے ہم نے صوبائی حکومتوں کوخطوط لکھنے کے علاوہ ریکوری کیلئے افسران کوترغیبات بھی دیں مگراس کاکوئی فائدہ نہیں ہوا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597323

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں