31 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومتجارتی خبریںبینکوں کے ڈیپازٹس، مختصر مدت کے قرضوں اور سرمایہ کاری میں اپریل...

بینکوں کے ڈیپازٹس، مختصر مدت کے قرضوں اور سرمایہ کاری میں اپریل کے دوران اضافہ ریکارڈ

- Advertisement -

اسلام آباد۔15مئی (اے پی پی):بینکوں کے ڈیپازٹس، مختصر مدت کے قرضوں اور سرمایہ کاری میں اپریل کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اپریل کے اختتام پر بینکوں کے ڈیپازٹس کا حجم 32 ہزار 316 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں 13.7 فیصد زیادہ ہے۔ گذشتہ سال اپریل کے اختتام پر بینکوں کے ڈیپازٹس کا حجم 28 ہزار 416 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ مارچ کے مقابلہ میں اپریل میں بینکوں کے ڈیپازٹس میں ماہانہ بنیادوں پر 2.2 فیصد کا اضافہ ہوا۔ مارچ میں بینکوں کے ڈیپازٹس کا حجم 31 ہزار 626 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق اپریل کے اختتام پر بینکوں کے مختصر مدت کے قرضوں کا حجم 13 ہزار 139 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں 9.2 فیصد زیادہ ہے۔ گذشتہ سال اپریل کے اختتام پر بینکوں کے مختصر مدت کے قرضوں کا حجم 12 ہزار 28 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ مارچ کے مقابلہ میں اپریل میں بینکوں کے مختصر مدت کے قرضوں میں ماہانہ بنیادوں پر 2.5 فیصد کی کمی ہوئی۔ مارچ کے اختتام پر بینکوں کے قلیل المدتی قرضوں کا حجم 13 ہزار 470 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

سٹیٹ بینک کے مطابق اپریل کے اختتام پر بینکوں کی سرمایہ کاری (سٹاک) کا حجم 33 ہزار 204 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں 21.7 فیصد زیادہ ہے۔ گذشتہ سال اپریل کے اختتام پر بینکوں کی سرمایہ کاری کا حجم 27 ہزار 282 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ مارچ کے مقابلہ میں اپریل میں بینکوں کی سرمایہ کاری میں ماہانہ بنیادوں پر 2.5 فیصد کی نمو ہوئی۔

مارچ کے اختتام پر بینکوں کی سرمایہ کاری کا حجم 32 ہزار 384 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اپریل کے اختتام پر ڈیپازٹس کے مقابلہ میں قرضوں کی فراہمی کی شرح 40.7 فیصد ریکارڈ کی گئی جو مارچ میں 42.6 فیصد اور گذشتہ سال اپریل میں 42.3 فیصد تھی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597325

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں