27.1 C
Islamabad
جمعرات, مئی 29, 2025
ہومعلاقائی خبریںرواں موسم گرما میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں...

رواں موسم گرما میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، ڈاکٹر شکیل احمد

- Advertisement -

سیالکوٹ۔ 15 مئی (اے پی پی):سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شکیل احمد نے شہریوں کو شدید گرمی کی لہر سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ رواں موسم گرما میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہےجو کہ انسانی صحت پر منفی اثرات ڈال سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواجہ صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ میں آج ایک اہم آگاہی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ گرمی کی شدت سے بچاؤ کے لیے ضروری ہے کہ شہری دن کے اوقات میں غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں، ہلکے رنگوں والے کپڑے پہنیں

زیادہ سے زیادہ پانی پئیں اور دھوپ میں نکلتے وقت سر کو ڈھانپ کر رکھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گرمی کے باعث ہیٹ اسٹروک، پانی کی کمی، اور دیگر مسائل پیدا ہو سکتے ہیں، جن سے بچاؤ کے لیے آگاہی بہت ضروری ہے۔ ڈاکٹر شکیل احمد نے اداروں پر زور دیا کہ وہ گرمی کی لہر کے دوران ہنگامی طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں اور عوامی سطح پر آگاہی مہمات چلائیں۔تقریب کے اختتام پر شرکاء میں آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے گئے اور انہیں ہنگامی حالات میں فوری طور پر نزدیکی ہسپتال سے رجوع کرنے کی تلقین کی گئی۔تقریب میں میڈیکل کالج کے اساتذہ، طلبہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597495

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں