28.2 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 17, 2025
ہومقومی خبریںپنجاب میں یوم تشکر کے موقع پر تقریبات منعقد

پنجاب میں یوم تشکر کے موقع پر تقریبات منعقد

- Advertisement -

لاہور۔16مئی (اے پی پی):پنجاب میں یوم تشکر کے موقع پر تقریبات کا آغازہوگیا ۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے وزرا، مشیروں، معاونین خصوصی اور اعلی صوبائی افسران کے ہمراہ پرچم کشائی کر کے تقاریب کا باقاعدہ آغاز کیا۔

پنجاب پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور قومی ترانہ بھی پڑھا گیا۔ تقریب میں ملک و قوم کی سلامتی، شہدا کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر صوبے بھر میں قرآن خوانی، فاتحہ خوانی اور مساجد میں دعائوں کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعلی مریم نواز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو فتح مبارک ہو۔

- Advertisement -

پاک فضائیہ کے دلیر شاہینوں نے دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا۔ ہم افواج پاکستان کی شاندار کامیابی پر اللہ تعالی کا شکر بجا لاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص نڈر قیادت، بہادر افواج اور قوم کے غیر متزلزل اتحاد کا نتیجہ ہے۔ ہم امن کے داعی ہیں مگر کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597737

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں