28.2 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 17, 2025
ہومعلاقائی خبریںریسکیو 1122 مانسہرہ کی جانب سے یوم تشکر کی پروقار تقریب کا...

ریسکیو 1122 مانسہرہ کی جانب سے یوم تشکر کی پروقار تقریب کا انعقاد

- Advertisement -

مانسہرہ۔ 16 مئی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ ابرار علی کی زیر قیادت ریسکیو 1122 مانسہرہ کے ضلعی دفتر میں یوم تشکر کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ترجمان ریسکیو1122 مانسہرہ کے مطابق یوم تشکر کی تقریب کا آغاز وطنِ عزیز کے شہداکو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک منٹ کی خاموشی سے کیا گیا۔

اس موقع پر شرکانے شہداکی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ ریسکیو مانسہرہ نے آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے پر پاکستان کی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر پرچم کشائی کی تقریب بھی منعقد کی گئی، جس میں قومی پرچم لہرایا گیا اور پاکستان زندہ باد اور پاک فوج پائندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597763

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں