- Advertisement -
راولپنڈی۔16مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف بھارت کے خلاف معرکہ حق کے دوران شہید ہونے والے سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کی رہائش گاہ پر گئے۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر اور وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
وزیراعظم نے عثمان یوسف شہید کے والد اور دیگر اہلخانہ سے اظہارتعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔وزیراعظم شہباز شریف نے سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔وزیراعظم نے وطن کے دفاع کے لئے شہید کی خدمات اور ان کی قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کیا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597903
- Advertisement -