لاہور۔16مئی (اے پی پی):بنیان مرصوص معرکہ حق میں تاریخی فتح پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کا افواج پاکستان کو سلام، پنجاب فوڈ اتھارٹی دفتر میں دعائیہ تقریب کا انعقاد اور شاندار فتح پر کیک کاٹا گیا۔ ترجمان کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے شہدا کو خراج عقیدت اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں،یوم تشکر معرکہ حق پوری قوم اور افواج پاکستان کی کامیابی ہے،افواجِ پاکستان نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا کر پاکستان کا جھنڈا بلند کیا۔پاکستان نیوی اور ایئر فورس نے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور دشمن کے عزائم کو خاک میں ملایا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ ایئر فورس اور نیوی کے جوان آسمان اور بحری بادشاہ ہیں، جوانوں نے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دشمن فوج کو شکست دی۔آپریشن بنیان مرصوص میں نام کی طرح عوام اور افواج پاکستان نے آہنی دیوار کا کردار ادا کیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا قوم اپنے وطن کے دفاع کے لیے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،آپریشن بنیان مرصوص میں افواج پاکستان نے جرات و بہادری کی نئی تاریخ رقم کی،پنجاب فوڈ اتھارٹی اور پوری قوم افواج پاکستان کی اس تاریخی فتح پر اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں
ہماری افواج نے بزدل دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملائے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ہر محاذ پر ملاوٹ مافیا کے خلاف دن رات آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598001