34.9 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 17, 2025
ہومضلعی خبریںڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہستان اپر فرمان ﷲ کی پبلک لیزان کمیٹی کے...

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہستان اپر فرمان ﷲ کی پبلک لیزان کمیٹی کے چیئرمین اور ممبران کے ساتھ اہم میٹنگ

- Advertisement -

  کوہستان  اپر۔ 16 مئی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہستان اپر فرمان اﷲ نے پبلک لیزان کمیٹی کے چیئرمین اور ممبران کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی۔ میٹنگ کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان رابطہ کو مزید موثر بنانا، امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنانا اور جرائم کے سدباب کےلئے عوامی نمائندوں کو اعتماد میں لینا تھا۔

ڈی پی او کوہستان اپر فرمان اﷲ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پبلک لیزان کمیٹی پولیس اور عوام کے درمیان ایک مضبوط پل کا کردار ادا کرتی ہے، ان کمیٹیوں کے ذریعہ نہ صرف عوامی مسائل سے آگاہی حاصل ہوتی ہے بلکہ علاقہ میں درپیش مسائل اور چیلنجز کو بروقت اور موثر انداز میں حل کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ عوامی تعاون کے بغیر پائیدار امن کا خواب پورا نہیں ہو سکتا، معاشرہ میں جرائم کی روک تھام اور منشیات جیسے ناسور کے خلاف جنگ میں پی ایل سی جیسے فورمز کی شمولیت وقت کی اہم ضرورت ہے۔ میٹنگ میں شریک پی ایل سی ممبران نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل، مشکوک سرگرمیوں کی نشاندہی اور نوجوان نسل کو منفی رجحانات سے بچانے کےلئے وہ پولیس کے شانہ بشانہ کام کریں گے۔

میٹنگ کے اختتام پر ڈی پی او کوہستان اپر نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پولیس عوام کی ہے اور عوام کے تعاون سے ہی ایک پرامن، خوشحال اور جرائم سے پاک معاشرہ قائم کیا جا سکتا ہے، پاک بھارت کی حالیہ کشیدگی یا کسی بھی قسم کی ملک دشمن سرگرمی، مشکوک افراد یا پاکستان کے خلاف کوئی سازش نظر آئے تو فوری طور پر پولیس یا سکیورٹی اداروں کو بروقت اطلاع دیں تاکہ ملک کے امن، سلامتی اور خودمختاری کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے جس پر شرکانے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوراً پولیس کو اطلاع دیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598066

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں