34.9 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 17, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی عرب، کورین کمپنی ہنڈائی کے پہلے کار پلانٹ کا سنگ بنیاد...

سعودی عرب، کورین کمپنی ہنڈائی کے پہلے کار پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

- Advertisement -

ریاض۔17مئی (اے پی پی):سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ نے کورین کمپنی ہنڈائی موٹرز کے ساتھ کنگ سلمان آٹو موٹرکمپلیکس میں پہلے کار پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اردو نیوز کے مطابق وژن 2030کے اہداف کے تحت مملکت میں مختلف صنعتوں کو فروغ دینے کے لیے تیزی سے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔

توقع ہے ہنڈائی موٹرز کے اشتراک سے قائم کی جانے والا مینوفیکچرنگ پلانٹ 2026 کی چوتھی سہ ماہی تک کام شروع کردے گا۔ایک اندازے کے مطابق کار پلانٹ میں سالانہ 50 ہزار گاڑیاں بنائی جاسکیں گی جن میں بجلی سے چلنے والی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔

- Advertisement -

مملکت میں کار کی صنعت کے قیام کے لیے دسمبر 2020 میں منصوبہ پیش کیا گیا تھا۔وزیر صنعت و معدنی وسائل بندر الخریف نے 2023 میں کوریا کا دورہ کیا تاکہ مملکت میں کارسازی کے منصوبے کے بارے میں پیش رفت کی جائے۔ کنگ عبداللہ اکنامک سٹی میں قائم شاہ سلمان آٹو موبیل کمپلیکس میں کاروں کی صنعت کے معروف 3 سے چار برانڈز کو متعارف کرایا جائے گا جس کے بعد سالانہ 3 لاکھ گاڑیاں ایک ہی مقام پر تیار ہو سکیں گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598083

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں