34.9 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 17, 2025
ہومضلعی خبریںہری پور پولیس کی کارروائی ، بین الصوبائی گروہ کے تین ارکان...

ہری پور پولیس کی کارروائی ، بین الصوبائی گروہ کے تین ارکان گرفتار

- Advertisement -

ہری پور۔ 16 مئی (اے پی پی):ہری پور کی سٹی پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی گروہ کے تین ارکان کو گرفتار کر کے چھینی ہوئی رقم مبلغ دو لاکھ روپے، وقوعہ میں استعمال ہونے والی موٹر کار اور اسلحہ برآمد کر لیا ۔ پولیس نے شہری کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی رضوان خان نےڈی ایس پی سٹی منیر خان کی زیر نگرانی کارروائی کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزمان محمد حسیب، محمد یونس اور محمد یوسف کو گرفتار کر کے قبضہ سے چھینی گئی رقم مبلغ دو لاکھ روپے، وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی اور اسلحہ برآمد کر لیا۔

- Advertisement -

ملزمان محمد حیسب کے خلاف اس سے قبل مختلف دفعات کے تحت تھانہ کنگن پور ضلع قصور، تھانہ ہربنس پور لاہور اور تھانہ بصیر پور ضلع اوکاڑہ میں مقدمات درج ہیں جبکہ ملزم محمد یونس کے خلاف اس سے قبل تھانہ کنگن پور ضلع قصور، تھانہ سٹی چونیاں ضلع قصور، تھانہ ستو کتلا لاہور، تھانہ منڈی احمد آباد ضلع اوکاڑہ، تھانہ گارڈن ٹائون لاہور،تھانہ نصیر آباد لاہور اور تھانہ چونگ لاہور میں مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598089

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں