32.1 C
Islamabad
اتوار, مئی 18, 2025
ہومقومی خبریںآپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی فتح پر پاکستان نیشنل کونسل آف دی...

آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی فتح پر پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں یومِ تشکر منایا گیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔17مئی (اے پی پی):پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی اے) میں بھارت کی جارحیت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی کے حوالہ سے یومِ تشکر کی تقریب میں عوام اور افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔پی این سی اے کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک اور قومی ترانے سے ہوا۔

اس موقع پر مقررین نے اللہ رب العزت کے حضور سجدہ شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ محض عسکری کامیابی نہیں بلکہ پوری قوم کی یکجہتی، قربانی اور عزم کی فتح ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ صد شکر کہ اللہ تعالیٰ نے ایک بار پھر حق کو باطل پر غالب کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی پی این سی اے محمد ایوب جمالی نے وطن عزیز کے تحفظ کے لیے جانیں نچھاور کرنے والے شہداکو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ قوم ہمیشہ ان سپاہیوں کی قربانیوں کو یاد رکھے گی جنہوں نے مادرِ وطن کے وقار کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی اور پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی ورثہ و ثقافت فرح ناز تھیں۔

- Advertisement -

مہمانانِ گرامی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس تاریخی دن کو ملکی تاریخ کا روشن باب قرار دیا اور کہا کہ یہ کامیابی پوری قوم کے اتحاد، حب الوطنی اور پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظہر ہے۔اس موقع پر ملک کے نامور فنکاروں نے ملی نغمے پیش کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔ فنکاروں کی پرفارمنس نے شرکاکے دل جیت لیے اور حاضرین کی جانب سے "پاکستان زندہ باد” اور "پاک فوج زندہ باد” کے نعروں سے ہال گونج اٹھا۔ تقریب میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور تقریب کو قومی جذبے کی علامت بنا دیا۔ شرکانے اس عزم کا اظہار کیا کہ وطنِ عزیز کی حرمت کے لیے وہ ہمیشہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔تقریب کا اختتام دعا اور قومی یکجہتی کے عزم کی تجدید پر ہوا، جس میں ملک کی سالمیت، امن اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598119

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں