ننکانہ صاحب۔ 17 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤکی زیرصدارت ننکانہ سٹی اور شاہکوٹ کی ترقیاتی سکیموں بارے اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز سمیت دیگر ضلعی افسران شریک تھے۔متعلقہ اداروں کے افسران نے ترقیاتی سکیموں بارے اجلاس کو بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر نے ضلعی اداروں کے سربراہان کو ہدایت جاری کرتے ہوئےکہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت سے متعلقہ تمام محکمے آپسی کوآرڈینیشن کو بہتر بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے انیشیٹوز کو بروقت مکمل کرایا جائے اور ترقیاتی منصوبوں میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں۔ڈی سی ننکانہ نے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کے ساتھ ساتھ ان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے اور میٹریل کے معیار پر کوئی کمپرومائز نہ کیا جائے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام ادارے شجرکاری مہم کے تحت جلد از پودے لگانے کے ٹارگٹ کو مکمل کریں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598144