32.1 C
Islamabad
اتوار, مئی 18, 2025
ہومقومی خبریںدلیر پاکستانی افواج کو اپنے دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتا...

دلیر پاکستانی افواج کو اپنے دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتا ہوں ،اعجازالحق

- Advertisement -

حضرو۔ 17 مئی (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ض) کے سربراہ اور قومی اسمبلی میں پی ایم ایل( ض) کے پارلیمانی لیڈر محمد اعجازالحق نے کہا ہے کہ دلیر پاکستانی افواج کو اپنی دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتا ہوں پاک فوج نے وہ کر دکھایا کہ 65 کی یاد تازہ ہو گئی جب کہا گیا تھا کہ دشمنوں تم نے کس قوم کو للکارا ہے اور لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ پڑھنے والی قوم تھی اس کو کس طرح سے تم نے للکارا ہے اور پھر سب نے دیکھا اس دفعہ بھی ہم نے اپنی انکھوں کے سامنے دیکھا کہ بہت بڑا اللہ تعالیٰ نے کرم کیا ہے ،معجزہ کیا ہے کہ نو تاریخ کو جس طرح سے ہندوستان نے پاکستان پہ میزائل داغے تھے ،شیخوپورہ سیالکوٹ بہاولپور اور جس طرح سے ہمارے مدرسوں کو شہید کیا تھا اتنی بے چینی تھی لوگوں کے اندر کہ سمجھ نہیں آرہی تھی کہ کیوں نہ ہم اپنا تن من دھن لگائیں اور مقابلے کے لئے پہنچ جائیں اور پھر الحمدللہ افواج پاکستان پاکستان کی ایئر فورس نیوی اور دیگر فورسز آف پاکستان نے اللہ کے فضل و کرم اور عوام کی دعاؤں سے وہ کردکھایا کہ پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہوگیا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تنظیم الَاعوان پاکستان کے مرکزی سینئر راہنما اور سابق چیئرمین و ناظم ملہووالی ملک ریاض الدین اعوان سے تفصیلی ملاقات میں کیا ۔محمد اعجاز الحق نے کہا کہ جس طرح سے پاکستانی فضائیہ نے انڈیا کا ریڈار سسٹم جام کیا ایئر فورس نے جس طرح سے ان کی ایس 400میزائل کو تباہ کیا پاکستان کی حفاظت کا حق ادا کردیا اس پر فوج حکومت اور عوام سب مبارک باد اور تحسین کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز میں مودی کی تقریر جو کہ قوم سے خطاب کیا تھا سن رہا تھا تو اس کی زبان اور اس کی باڈی لینگویج آپس میں نہیں مل رہے تھے وہ کل کچھ کہہ رہا تھا اور اب ہماری طرف سے بھرپور اور مؤثر جواب پر کچھ اور کہہ رہا ہے یہ ایک اللہ تعالی نے بڑی کامیابی دی ہے اس پر جتنا بھی اظہار تشکر اور اللہ رب العزت کے آگے دعائیں کریں کم ہے۔

- Advertisement -

اعجازالحق نے کہاکہ ان شاءاللہ وطن عزیز نے قیامت تک قائم رہنا ہے اسے ختم کرنے والے اور سازشیں کرنے والے ختم ہوجائیں گے اور یہ وطن پاکستان ان شاءاللہ قائم رہے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598163

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں