32.1 C
Islamabad
اتوار, مئی 18, 2025
ہومقومی خبریںدنیا میں قیام امن اور سماجی و معاشی مسائل کے حل کے...

دنیا میں قیام امن اور سماجی و معاشی مسائل کے حل کے لیے سیرت النبی ﷺ کو عملی زندگی میں اپنانا وقت کی ضرورت ہے۔ احسن اقبال

- Advertisement -

لاہور۔17مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ دنیا میں قیام امن اور سماجی و معاشی مسائل کے حل کے لیے سیرت النبی ﷺ کو عملی زندگی میں اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

وہ لاہور میں سیرت سنٹر کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔احسن اقبال نے کہا کہ حضور اکرم ﷺکی زندگی پوری انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے اور ان کی سیرت پر عمل کر کے موجودہ دور کے چیلنجز سے نمٹا جا سکتا ہے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک بھر میں سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں تحقیق اور تعلیم کے فروغ کے لیے نو (9) سیرت چیئرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

- Advertisement -

ان چیئرز کا مقصد لیڈرشپ، گورننس، انسانی حقوق، سماجی انصاف، فلاح و بہبود، تجارت، تعلیم، خواتین کے حقوق، عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی، پائیدار ترقی اور ماحولیاتی مسائل جیسے اہم شعبوں میں قرآن و سنت سے رہنمائی حاصل کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان چیئرز کے تحت تحقیق کے ذریعے نوجوان نسل کو سیرت النبی ۖ سے جوڑنے میں مدد ملے گی۔

اجلاس کے بعد وفاقی وزیر نے سیرت سنٹر لاہور کی عمارت کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ان سیرت چیئرز کے لیے ملک کے بہترین 9 اسکالرز کو مدعو کیا جائے گا تاکہ وہ موجودہ دور کے مسائل کا اسلامی تناظر میں حل پیش کریں

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598166

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں