29.4 C
Islamabad
اتوار, مئی 18, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈی پی او بھکر نے ایک دن میں تین مختلف مقامات پر...

ڈی پی او بھکر نے ایک دن میں تین مختلف مقامات پر کھلی کچہریاں منعقد کیں

- Advertisement -

بھکر۔ 17 مئی (اے پی پی):ڈی پی او بھکر نے ایک دن میں تین مختلف مقامات پر کھلی کچہریاں منعقد کیں۔کھلی کچہریوں میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ ڈی۔پی اونے آفس سبزہ زار بھکر ،تھانہ سٹی اور تھانہ صدر کے مقامات پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا۔ شہریوں نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا ،

ڈی پی او بھکر نے مسائل کے قانونی حل کے لیے احکامات جاری کیے۔انہوں نے انچارج کمپلینٹ سیل کو درخواستوں کا فالو اپ لینے کا حکم دیا۔ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کی دہلیز پر جا کر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ،کھلی کچہریوں میں ڈی ایس پی ناصر محمود ،ڈی ایس پی لیگل ذکاء اللہ جسرا اور سرکل صدر بھکر کے تمام ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔

- Advertisement -

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان نے بعد ازاں کھلی کچہریوں کے تھانہ سٹی بھکر اور تھانہ صدر بھکر کی انسپکشن کی اور تھانہ جات کا ریکارڈ بھی چیک کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598201

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں