41.3 C
Islamabad
اتوار, مئی 18, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمیکسیکو کی بحریہ کا تربیتی جہاز نیویارک کے بروکلین پُل سے ٹکرا...

میکسیکو کی بحریہ کا تربیتی جہاز نیویارک کے بروکلین پُل سے ٹکرا گیا، 20 افراد زخمی

- Advertisement -

نیو یارک ۔18مئی (اے پی پی):میکسیکو کی بحریہ کا تربیتی جہاز نیویارک کے بروکلین پُل سے ٹکرا گیا، حادثے کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہو گئے۔اپنے ایک بیان میں میکسیکو کی بحریہ کا کہنا ہے کہ جہاز کا اوپر کا حصہ بروکلین برج سے ٹکرایا، تربیتی جہاز برج سے ٹکرانے کے بعد اپنا سفر جاری نہیں رکھ سکا، حادثے میں زخمی ہونے والوں میں 3 کی حالت تشویشناک ہے۔

میکسیکو کی بحریہ اور امریکی حکام صورتِ حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔میکسیکو کی بحریہ نے ایک بیان میں کہا کہ تربیتی جہاز پر سوار 22 افراد زخمی ہوئے جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598318

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں