33.2 C
Islamabad
پیر, مئی 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںسوات اور نواحی علاقوں میں 4.7 شدت کا زلزلہ

سوات اور نواحی علاقوں میں 4.7 شدت کا زلزلہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔18مئی (اے پی پی):سوات اور اس کے ملحقہ علاقوں میں اتوار کی سہ پہر درمیانے درجے کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.7 تھی۔ نیشنل سیسمولوجیکل سینٹر کے مطابق زلزلے کے جھٹکے 205 کلومیٹر کی گہرائی میں ریکارڈ کیے گئے اور زلزلہ کا مرکز ہندوکش پہاڑی سلسلے میں تھا جو افغانستان اور شمالی پاکستان تک پھیلا ہوا زلزلہ کے لحاظ سے ایکٹو زون ہے۔

مینگورہ اور اس کے مضافات سمیت ضلع سوات کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکوں سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598416

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں