34.8 C
Islamabad
پیر, مئی 19, 2025
ہومقومی خبریںرانا ثناء اللہ کی سربراہی میں وفاقی وزراء و معاشی ٹیم کے...

رانا ثناء اللہ کی سربراہی میں وفاقی وزراء و معاشی ٹیم کے ممبران کی گورنر سندھ اور ایم کیوایم رہنمائوں سے ملاقات

- Advertisement -

کراچی۔ 18 مئی (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کی سربراہی میں وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب ودیگر وفاقی وزراء و معاشی ٹیم کے ممبران نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور متحدہ قومی موومنٹ کے رہنمائوں سے گورنرہائوس میں ملاقات کی اور آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے بات چیت کی۔

رانا ثناء اللہ نے اس سے قبل وزیراعلی ہاؤس میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، سید نوید قمر اور تاجر برادری کے سرکردہ نمائندوں سے بھی ملاقات کی اور بجٹ تجاویز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ گورنر ہائوس میں ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جس طرح پوری قوم نے یکجوئی کیساتھ بھارت کے خلاف کامیابی میں یہ بات ثابت کی ہے کہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اس طرح اب ہمیں ملک میں معاشی خوشحالی کے لئے آگے بڑھنا ہوگا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اب ملک معاشی بحران سے باہر آگیا ہےجس کے پیش نظر وزیراعظم محمدشہبازشریف کی قیادت میں معاشی ٹیم نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں عام آدمی کے لئے خوشخبری ہوگی۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیراعلی ہائوس اور گورنر ہائوس میں ملاقاتیں مفید ثابت ہوئیں ہیں اور آئندہ بجٹ میں اس کے اثرات ظاہر ہوں گے۔

اس سے قبل گورنر سندھ نے کہا کہ 10 مئی کو افواج پاکستان نے بھارت کو مؤثر جواب دیکر ثابت کردیا ہے کو قوم کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہےاور اب ہم سب کو مل کرملک کی معیشت کو مستحکم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں تہیہ کرنا ہوگا کہ اب ملک کو قرضوں سے نجات دلائیں گے ۔

اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے بھی گفتگو کی۔ ملاقات میں وفاقی وزراء اویس لغاری، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی،علی پرویز، ایم کیو ایم کے رہنمانسرین جلیل، فیصل سبزواری اور دیگر بھی شریک تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598441

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں