34.4 C
Islamabad
پیر, مئی 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںاسلام آباد میں رواں سال اوور لوڈنگ پر 11 ہزار سے زائد...

اسلام آباد میں رواں سال اوور لوڈنگ پر 11 ہزار سے زائد گاڑیوں کو جرمانہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔18مئی (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی) نے وفاقی دارالحکومت میں روڈ سیفٹی اور نظم و ضبط کو یقینی بنانے کی اپنی تیز کوششوں کے تحت رواں سال کے دوران اوور لوڈنگ میں ملوث 11,961 گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی ہے۔

اتوار کو پولیس اہلکار نے بتایا کہ ٹریفک قوانین کو نافذ کرنے اور مسافروں کو زیادہ سے زیادہ مدد فراہم کرنے کے لیے شہر بھر کے مختلف اہم مقامات پرخاص طور پر اسلام آباد ایکسپریس وے، کرنل شیر خان شہید روڈ، سری نگر ہائی وے اور دیگر پراضافی ٹریفک اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس تعیناتی کا مقصد شہریوں کے لیے ہموار اور محفوظ سفر کو یقینی بنانا اور اسلام آباد کو مکمل طور پر حادثات سے پاک بنانا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) ذیشان نے زونل ڈی ایس پیز کو ایکسپریس وے، سری نگر ہائی وے اور کرنل شیر خان شہید روڈ سمیت اہم سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو مزید بڑھانے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس شہر میں ٹریفک کی ہموار اور محفوظ نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے سڑک حادثات کی روک تھام اور قانون کی حکمرانی سب کے لیے یکساں طور پر برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598468

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں