34.4 C
Islamabad
پیر, مئی 19, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس...

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ ، منصوبہ پر کام دن رات جاری رکھنے کی ہدایت

- Advertisement -

اسلام آباد۔19مئی (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےوزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ پیر کو علی الصبح جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ کیاجہاں پر انہوں نے تعمیراتی کام پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے تعمیراتی سرگرمیاں مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے کے تمام حصوں پر بیک وقت دن رات اور ہفتے کے ساتوں دن کام جاری رکھا جائے۔

انڈر پاس کی تعمیر سےائیرپورٹ تا مری و کشمیر تک سگنل فری کوریڈور کی سہولت ملے گی۔ شہریوں کے وقت کے ساتھ ایندھن کی بھی بچت ہوگی۔چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے پراجیکٹ پر ہونے والی پیش رفت کے بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تعمیراتی سرگرمیاں تکمیل کے مراحل میں ہیں۔

- Advertisement -

جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کی چھت کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، انڈر پاس پر ہارٹیکلچر سمیت الیکٹریکل ورک کا آغاز بھی کردیا گیا ہے،منصوبہ کے ڈرینج سسٹم، روڈ ورک کے ساتھ اسفالٹ کا کام بھی زور وشور سے جاری ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598622

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں