34.4 C
Islamabad
پیر, مئی 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںایبٹ آباد پولیس کی کارروائیاں، 3 منشیات فروش گرفتار

ایبٹ آباد پولیس کی کارروائیاں، 3 منشیات فروش گرفتار

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 19 مئی (اے پی پی):ایبٹ آباد پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 3 منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے 4 کلو سے زائد چرس اور ہیروئن برآمد کر لی۔ ایبٹ آباد پولیس کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ عمر طفیل کی ہدایات پر منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ایس ایچ او تھانہ سکندرآباد بلال خان نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران منشیات فروش خان ویز ولد انور سکنہ بانڈہ دلزاک سے 2 کلو 360 گرام چرس، منشیات فروش ثاقب علی تنویر ولد مسکین شاہ سکنہ نڑیاں سے 1 کلو 380 گرام چرس اور منشیات فروش وقار عرف قاری ولد اقبال سکنہ نڑیاں سے 555 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔

- Advertisement -

گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598641

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں