34.4 C
Islamabad
پیر, مئی 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںریسکیو 1122 مانسہرہ کی ہفتہ وار کرگردگی رپورٹ جاری

ریسکیو 1122 مانسہرہ کی ہفتہ وار کرگردگی رپورٹ جاری

- Advertisement -

مانسہرہ۔ 19 مئی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ ابرار علی نے ریسکیو 1122 مانسہرہ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ ریسکیو 1122 مانسہرہ کنٹرول روم کو گذشتہ ہفتہ 2821 کالز موصول ہوئیں جن میں سے 36 ایمرجنسی کالز تھیں جس کے نتیجہ میں 29 متاثرہ افراد کو بروقت ریسکیو کیا گیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 مانسہرہ کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ 2 ٹریفک حادثات، 27 میڈیکل ایمرجنسیز، 5 آگ لگنے کے، ایک ڈوبنے اور ایک دیگر متفرق واقعات میں بروقت خدمات سرانجام دی گئیں، 32 مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کے حصول کیلئے ضلع کے اندر اور باہر ریفرل ایمرجنسی کے تحت بہتر علاج کیلئے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

- Advertisement -

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ابرار علی نے ریسکیو اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا اور احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ایمرجنسی میں بروقت شہریوں کو بہترین ریسکیو سروس فراہم کریں، ریسکیو 1122 ہمیشہ کی طرح چوکنا، مستعد اور عوام کی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، زندگی بچانا ہمارا مشن ہے

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598646

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں