34.4 C
Islamabad
پیر, مئی 19, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںغزہ میں عام شہریوں کے خلاف کارروائیوں پر برطانیہ اسرائیل کے خلاف...

غزہ میں عام شہریوں کے خلاف کارروائیوں پر برطانیہ اسرائیل کے خلاف عملی اقدامات کرے، لیلیٰ موران

- Advertisement -

لندن ۔19مئی (اے پی پی):برطانیہ کی لبرل ڈیموکریٹ رہنما لیلیٰ موران نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کو ہدف بنائے ہوئے ہے، اس ضمن میں برطانیہ عملی اقدامات کرے۔ العربیہ اردو کے مطابق لیلیٰ موران نے کہا کہ غزہ میں عام شہریوں کے خلاف فوجی کارروائیوں پر اسرائیل کے خلاف سخت بیانات اور بیانیہ کافی نہیں ،اب کچھ نظر آنے والے اقدامات بھی کرنے چاہییں،کیونکہ غزہ کے فلسطینی عوام ناقابل برداشت صورت حال سے دوچار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ برطانوی وزرا نے حال ہی میں اسرائیل کے بارے میں تنقیدی بیانات دیے ہیں، لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ اس حوالے سے عملی اقدام کئے جائیں۔ لیلیٰ موران کا بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیل نے غزہ میں فوجی نفری میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ غزہ کے مکینوں کے لئے امدادی سامان، خوراک و ادویات کی ترسیل بھی روک دی ہے ۔

- Advertisement -

لیلیٰ موران نے کہا کہ برطانیہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے طرف بڑھ رہا ہے، اس سلسلے میں فلسطینیوں کا تحفظ کیا جائے گا اور اسرائیل کو واضح سگنل ملے گا کہ اس کے کسی بھی اقدام کےنتائج مرتب ہوں گے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598650

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں