34.4 C
Islamabad
پیر, مئی 19, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاسرائیلی فوج نے جنین پناہ گزین کیمپ میں 600 گھر اور مکان...

اسرائیلی فوج نے جنین پناہ گزین کیمپ میں 600 گھر اور مکان تباہ کر دیئے

- Advertisement -

مقبوضہ بیت المقدس۔19مئی (اے پی پی):اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنین پناہ گزین کیمپ کے خلاف جارہانہ فوجی کارروائیاں کر کے600 گھر اور مکان تباہ کر دیے۔العربیہ اردو کے مطابق جنین میونسپلٹی نے بتایا کہ اب تک اسرائیلی فوجی آپریشن میں 600 گھر تباہ ہو چکے ہیں۔ میونسپلٹی کے مطابق ان مکانات اور گھروں کی تباہی کا سارا ریکارڈ دستاویزی شکل میں موجود ہے۔

اسرائیلی فوج کی جنین میں انتہائی شدت سے جاری ان کارروائیوں کی وجہ سے جنین میں پانی و بجلی کا نظام اور انفراسٹرکچر کافی حد تک تباہ ہو چکا ہے،جبکہ جنین کیمپ اور شہر کی طرف جانے والے راستوں کو بھی بلاک کر دیا گیا ہے۔21 جنوری سے شروع کی گئی ان جارحانہ کارروائیوں کے دوران 40 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں، جبکہ سینکڑوں فلسطینیوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ جنین پناہ گزین کیمپ کے خلاف اسرائیلی فوج کا جارحانہ جنگی آپریشن گزشتہ 118 دن سے جاری ہے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598653

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں