34.4 C
Islamabad
پیر, مئی 19, 2025
ہومتجارتی خبریںموٹر سائیکلز کی فروخت میں رواں مالی سال کے دوران 33.15 فیصد...

موٹر سائیکلز کی فروخت میں رواں مالی سال کے دوران 33.15 فیصد اضافہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔19مئی (اے پی پی):موٹر سائیکلز (ٹو ویلرز ) کی فروخت میں رواں مالی سال کے دوران 33.15 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ لارج سکیل مینوفیکچرنگ سیکٹر کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں جولائی 2024 تا مارچ 2025 کے دوران موٹر سائیکلز کی مقامی پیداوار 1.21 ملین یونٹس تک پہنچ گئی جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران پیداوار کا حجم 9لاکھ 8ہزار 698 یونٹس رہاتھا۔

اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ٹو ویلرز کی ملکی فروخت میں 3لاکھ ایک ہزار 302 یونٹس یعنی 33 فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس دوران اٹلس ہندا کی فروخت کا حجم 8لاکھ 19 ہزار 752 یونٹس کے مقابلہ 1.03 ملین یونٹس تک بڑھ گیا جبکہ دوسری جانب سوزوکی موٹر سائیکلز کی فروخت 20 ہزار 557 یونٹس کے مقابلہ میں 13 ہزار 610 یونٹس تک کم ہوگئی ۔

- Advertisement -

اسی طرح یاماہا موٹرسائیکلز کی فروخت بھی 5ہزار 824 یونٹس کے مقابلہ میں 4ہزار 558 یونٹس تک کم ہوگئی ۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں موٹر سائیکلز تیار کرنے والے دوسرے بڑے ادارے یونائٹیڈ آٹو موٹرسائیکل کی فروخت 69 ہزار 480 یونٹس کے مقابلہ میں ایک لاکھ 18 ہزار885 یونٹس تک بڑھ گئی جبکہ روڈپرنس موٹرسائیکلوں کی فروخت بھی 13 ہزار 511 یونٹس کے مقابلہ میں 17 ہزار 835 یونٹس تک بڑھ گئی ۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598658

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں