31.6 C
Islamabad
منگل, مئی 20, 2025
ہومتجارتی خبریںایبٹ آباد،صدر آل ٹریڈ فیڈریشن نعیم اعوان اور جنرل سیکر ٹری حاجی...

ایبٹ آباد،صدر آل ٹریڈ فیڈریشن نعیم اعوان اور جنرل سیکر ٹری حاجی ممتاز خان کو مشروط طور پر بحال کر دیا گیا

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 19 مئی (اے پی پی):صدر آل ٹریڈرز فیڈریشن ایبٹ آباد نعیم اعوان اور جنرل سیکرٹری حاجی ممتاز خان کو مشروط طور پر اپنے عہدوں پر بحال کر دیا گیا، مرکزی الیکشن کمیشن کے چیئرمین سید فرمان شاہ نے تمام گروپوں کے اختیار سے فیصلہ سنا یا ، دونوں عہدیداروں کو ایک ماہ کے اندر جنرل باڈی اجلاس میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے چیئرمین الیکشن کمیشن سید فرمان شاہ نے وائس چیئرمین بنارس عباسی اور سینئر ممبر طارق خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ کینٹ سٹی تاجر اتحاد کے ملک سلیم اعوان، شاہد اشرف اعوان، تاجر اتحاد گروپ کے شیخ نثار احمد، ایبٹ آباد بزنس کونسل کے چیئرمین وسیم علی ملک، سلطان احمد نواز، ظہیر بیگ، سابق صدر آل ٹریڈرز فیڈریشن سردار شاہنواز، جنرل سیکرٹری سجاد خان جدون، نعیم اعوان گروپ کے حاجی ممتاز خان، وقاص حسین اور شفیق گڈو کی موجودگی میں آل ٹریڈرز فیڈریشن کی بقااور بحران کو ختم کرنے کےلئے فیصلہ کیا جس کو تمام گروپس نے من و عن تسلیم کیا۔

- Advertisement -

وائس چیئرمین و ترجمان الیکشن کمیشن بنارس عباسی کا کہنا تھا کہ اتفاق رائے کے فیصلے پر تمام گروپس نے تحریری بیان حلفی میں قبول کیا ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف کسی دوسرے فورم پر نہیں جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ایبٹ آباد آل ٹریڈرز فیڈریشن کی حیثیت بچانے کےلئے تمام گروپس نے سمجھداری اور دانشمندی کا ثبوت دیا ۔ فیصلے کے مطابق ایک ماہ کےلئے نعیم اعوان کو بطور صدر اور حاجی ممتاز خان کو جنرل سیکرٹری کے عہدے پر بحال کیا اور اجلاس میں اعتماد کا ووٹ نہ حاصل کرنے کی صورت میں اپوزیشن سمیت دیگر گروپس اپنی قیادت کا انتخاب کرنے کے اہل ہوں گے۔

واضح رہے کہ شہر کے تمام بڑے تاجروں کے گروپس نے چیئرمین الیکشن کمیشن کو بحران ختم کرنے کےلئے متفقہ طور پر اختیار دیا تھا جس کی روشنی میں صدر اور جنرل سیکرٹری کو مشروط طور پر عہدوں پر بحال کر دیا گیا ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598666

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں