34.4 C
Islamabad
پیر, مئی 19, 2025
ہومتازہ تریننائب وزیراعظم اسحاق ڈار تین روزہ دورے پر چین روانہ ہو گئے

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار تین روزہ دورے پر چین روانہ ہو گئے

- Advertisement -

اسلام آباد۔19مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ،چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کی دعوت پر پیر کو چین کے تین روزہ دورے پر بیجنگ روانہ ہو گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق محمد اسحاق ڈار چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ ساتھ چینی کمیونسٹ پارٹی کے اہم ارکان سمیت دیگر سینئر چینی رہنماؤں سے تفصیلی بات چیت کریں گے۔

ملاقاتوں میں موجودہ علاقائی پیش رفت اور پاک چین تعلقات کی متعدد پہلوؤں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلوں اور دونوں برادر ممالک کے درمیان سدا بہار اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کا حصہ ہے۔ روانگی سے قبل نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے میڈیا کو بتایا کہ چین پاکستان کا بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور آہنی تعلقات استوار ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین ہفتوں کے دوران ان کی وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ دو مرتبہ ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی جنہوں نے انہیں چین کے دورے کی دعوت بھی دی تھی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ چینی قیادت کے ساتھ ان کی ملاقاتوں میں پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے علاوہ سیاسی، مقامی، علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت ہوگی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے دنیا بھر کے متعدد ہم منصبوں کے ساتھ اپنی ٹیلی فونک بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی الزام تراشی کے ڈرامہ کو پاکستان پہلے ہی بے نقاب کر چکا ہے اور بھارت کا بے بنیاد الزام تراشی کاکھیل بری طرح ناکام ہو چکا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598689

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں