29.4 C
Islamabad
منگل, مئی 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںسندھ زرعی یونیورسٹی میں ماسٹرز ڈگری کے طلبہ کیلئے اےاےکے انڈومنٹ فنڈ...

سندھ زرعی یونیورسٹی میں ماسٹرز ڈگری کے طلبہ کیلئے اےاےکے انڈومنٹ فنڈ کا 17واں اجلاس

- Advertisement -

حیدرآباد۔ 19 مئی (اے پی پی):سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں ماسٹرز ڈگری پروگرام (ایگریکلچر اکنامکس)کے طلبہ کے لیے اے۔اے۔کے انڈومنٹ فنڈ کا 17واں اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر الطاف علی سیال نے کی۔ اجلاس کے دوران سکالرشپ کے لیے منتخب کئے گئے طلبہ کے انٹرویوز لئے گئے تاکہ مستحق طلبہ کے لیے سکالرشپ کی سفارشات کو حتمی شکل دی جا سکے۔

اجلاس میں ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچرل سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر اعجاز علی کھوھارو، اے۔اے۔کے انڈومنٹ فنڈ کے ڈونر کے نمائندے پروفیسر ڈاکٹر قاضی سلیمان میمن، ڈائریکٹر یونیورسٹی ایڈوانسمنٹ اینڈ فنانشل اسسٹنس پروفیسر ڈاکٹر محمد اسماعیل کمبھر، چیئرمین شعبہ ایگریکلچر اکنامکس پروفیسر ڈاکٹر حبیب اللہ مگسی، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ محمد اشرف رستمانی، اور ڈائریکٹر فنانس سید فدا حسین شاہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر الطاف علی سیال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قابل اور ضرورتمند طلبہ کی مالی معاونت کے لیے اداروں کو آگے آنا چاہیے، خاص طور پر یونیورسٹی کے فارغ التحصیل طلبہ (المائیز) کو اس نیک کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ سندھ زرعی یونیورسٹی میں داخل ہونے والے اکثر طلبہ کا تعلق متوسط طبقے سے ہوتا ہے اور یونیورسٹی کی کوشش ہوتی ہے کہ انہیں تعلیمی سہولیات کے ساتھ ساتھ مالی مشکلات میں بھی مدد فراہم کی جائے۔پروفیسر ڈاکٹر محمد اسماعیل کمبھر نے کہا کہ باصلاحیت طلبہ کوسکالرشپ کے مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں اور ان کی مکمل رہنمائی کے لیے آگاہی سیشنز بھی منعقد کئے جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایک ڈیجیٹل فیڈبیک ای پورٹل جلد لانچ کیا جائے گا، جس کے ذریعے اسٹیک ہولڈرز اپنی قیمتی آراء اور تجاویز دے سکیں گے تاکہ سروس اور معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔ڈپٹی ڈائریکٹر یونیورسٹی ایڈوانسمنٹ اینڈ فنانشل اسسٹنس سید نعمان علی شاہ نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا اور ورکنگ پیپر پر بریفنگ دی۔

انہوں نے یو ایس ایڈ کے تعاون سے جاری ہائر ایجوکیشن سسٹم اسٹرینتھننگ ایکٹیویٹی (ھیسا) کے تحت ہونے والے اقدامات پر روشنی ڈالی، جن میں طلبہ کے لیے مالی خواندگی کی تربیت، الیکٹرانک سکالرشپ درخواست نظام اور اسٹوڈنٹ سپورٹ سروسز کو مؤثر بنانے جیسے اقدامات شامل ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598780

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں