29.4 C
Islamabad
منگل, مئی 20, 2025
ہومکھیل کی خبریںصوبے میں ٹینس کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے،...

صوبے میں ٹینس کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، خالد رحمانی

- Advertisement -

اسلام آباد۔19مئی (اے پی پی):سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر محمد خالد رحمانی نے کہا ہے کہ صوبے میں ٹینس کے فروغ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں ٹینس کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، اس ٹیلنٹ کو ابھارنے اور بروئے کار لانے کے لئے سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد ٹینس ایسوسی ایشن اور سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام 12ویں ڈاکٹر عیسیٰ لیب سندھ رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد 31 مئی سے 4 جون تک حیدرآباد جمخانہ کے ہارڈ کورٹس پر ہوگا۔

چیمپئن شپ میں مینز سنگلز، لیڈیز سنگلز، جونیئرز انڈر 17 سنگلز، بوائز/گرلز انڈر 13 سنگلز، 45 پلس ڈبلز اور وہیل چیئر ٹینس (مرد و خواتین سنگلز) کے مقابلے ہوں گے۔ ہر کھلاڑی صرف ایک ایونٹ میں شرکت کرسکے گا۔ دیگر شہروں سے آنے والے کھلاڑیوں کو دونوں جانب کا اکانومی کلاس ریلوے کا ٹکٹ دیا جائے گا۔ شرکت کے لیے ٹی پی آئی این رجسٹریشن اور سالانہ فیس لازمی قرار دی گئی ہے۔ سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کے قواعد کے مطابق تمام فاتح اور رنر اپ کھلاڑیوں کو انعامات دیئے جائیں گے۔ سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر محمد خالد رحمانی کے مطابق چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے داخلے اور رجسٹریشن کی آخری تاریخ 28 مئی مقرر کی گئی ہے۔

- Advertisement -

خواہشمند کھلاڑی اپنی رجسٹریشن حیدرآباد ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری یا ریفری کو واٹس ایپ کے ذریعے بھیج سکتے ہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598857

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں