29.4 C
Islamabad
منگل, مئی 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںصارفین کی سہولت کو بہتر بنانے کیلئے کسٹمر فیسلیٹیشن سینٹرز کا دائرہ...

صارفین کی سہولت کو بہتر بنانے کیلئے کسٹمر فیسلیٹیشن سینٹرز کا دائرہ کار وسیع کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں،چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو

- Advertisement -

ملتان ۔ 19 مئی (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد نے صارفین کی سہولت اور خدمت کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے کسٹمر فیسلیٹیشن سنٹرز (CFC)کا دائرہ کارتمام آپریشن سرکلوں تک پھیلانے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ اس فیصلے کا مقصد صارفین کو بجلی سے متعلق تمام خدمات اور شکایات کے حل کے لئے ایک ہی جگہ پر آسان، تیز رفتار اور مؤثر سہولیات فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کمپنی کے دائرہ کار میں شامل13 اضلاع ملتان، خانیوال، وہاڑی، بہاولپور، بہاولنگر، لیہ، لودھراں، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، ساہیوال اور پاکپتن میں مجموعی طور پر 84 لاکھ سے زائد صارفین بجلی کی سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں

ان تمام صارفین کو اب جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ سی ایف سی مراکز کے ذریعے بہتر سروسز مہیا کی جائیں گی۔میپکو ہیڈ کوارٹر کے ریجنل کسٹمر فیسلیٹیشن سنٹرکے ساتھ ملتان شہر میں 3، ڈی جی خان ،بہاولپور،رحیم یار خان ،مظفرگڑھ میں ایک ایک سی ایف سی نے باقاعدہ طورپر کام شروع کردیاہے جبکہ جنرل منیجر آپریشن میپکو انجینئر چوہدری خالد محمود کی زیرنگرانی30جون 2025ء تک خانیوال،وہاڑی،بہاولنگر،ساہیوال میں جدید کسٹمر فیسلیٹیشن سنٹرزفعال کردئیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میپکو کے سی ایف سی مراکز صارفین کو بلوں کی درستگی، میٹر ریڈنگ، خراب میٹرز کی تبدیلی، لوڈ شیڈنگ سے متعلق معلومات، نئے کنکشن کی درخواست، واجبات کی تفصیل، بلنگ اور بجلی سے متعلق دیگر مسائل کے فوری حل میں معاونت فراہم کریں گے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598862

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں