29.4 C
Islamabad
منگل, مئی 20, 2025
ہومقومی خبریںٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں نے حصہ لیا...

ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں نے حصہ لیا ، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

- Advertisement -

اسلام آباد۔19مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے کرکٹ میں باصلاحیت لوگوں کو آگے آنے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے ، صرف تین ٹرائلز میں ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں نے حصہ لیا ہے ۔ وہ پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کر رہے تھے ۔

شازیہ مری نے کہاکہ پاکستان جونیئر لیگ کو ختم کر دیا گیا، وجوہات سامنے نہیں آئیں ۔ اس پر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے صوبائی سطح کے سٹرکچر میں تبدیلی کی ہے تا کہ نوجوان زیادہ سے زیادہ حصہ لیں ، پہلے ڈومیسٹک سطح پر پانچ ٹیمیں تھیں ،اب ریجنز بنانے کے بعد 18 ٹیمیں ہیں ۔ انڈر 16 سے 19 تک 80ہزار کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ۔

- Advertisement -

عالیہ کامران کے ضمنی سوال میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں باصلاحیت نوجوانوں کو آگے آنے کا موقع مل رہا ہے ۔ گزشتہ تین سالوں میں صوبائی ،ضلعی سطح پر کرکٹ کے حوالے سے سرگرمیوں کا انعقاد ہوا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598900

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں