ریاض ۔20مئی (اے پی پی):سعودی عرب نے غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے علاقے کے بڑے حصے پر قبضے میں توسیع قرار دیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق وزارت سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائیاں بین الاقوامی برادری کی منشا کے منافی، انسانی حقوق کے قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہیں اور خطے میں امن واستحکام کے حصول کی کوششوں میں رکاوٹ ہیں۔
وزارت خارجہ نے سعودی عرب کی جانب سے اسرائیلی فورسز کی جانب سے کی جانے والی تمام زمینی کارروائیوں کی شدید مذمت کا اعادہ کیا۔بیان میں خبردار کیا گیا کہاس طرح کے اقدامات سے فلسطینی شہریوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے۔
بیان میں صریح اور بلاجواز خلاف ورزیوں کے تسلسل سے بھی خبردار کیا اور زور دیا کہ یہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی اور فلسطینی عوام کے حقوق پر براہ راست حملہ ہے۔یاد رہے کہ اسرائیل نے غزہ میں اپنی فوجی کارروائی کو توسیع دی ہے ۔ جمعرات سے اب تک سینکڑوں شہریوں کی ہلاکت ہو چکی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599109