32.1 C
Islamabad
بدھ, مئی 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈسٹرکٹ اکنامک پلان اور شجر کاری مہم بارے اجلاس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر...

ڈسٹرکٹ اکنامک پلان اور شجر کاری مہم بارے اجلاس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ کوہستان لوئر کی تمام محکموں کو درخت لگانے کی ہدایت

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 20 مئی (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ کوہستان لوئر فدا الکریم کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ اکنامک پلان اور شجر کاری مہم کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ نے فورم کو آگاہ کیا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے پرندوں کی مختلف اقسام خصوصاً ہجرت کرنے والے پرندوں کے بتدریج معدوم ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقامی جنگلی حیات کے زوال کی وجہ شہری توسیع، ترقی اور پھل دار و بیچ والے درختوں میں کمی ہے۔ اس ضمن میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ کوہستان لوئر نے تمام محکموں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ سرکاری دفاتر، سرکاری رہائش گاہوں اور سرکاری املاک پر پھل دار درخت لگانا شروع کریں۔ دریں اثناء کمشنر ہزارہ ڈویژن کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ اکنامک پلان پر بھی بحث کی گئی ۔

- Advertisement -

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ نے معاشی ترقی کو فروغ دینے، معیار زندگی کو بہتر بنانے، علاقوں میں معاشی بہبود کو فروغ دینے کے لیے سٹریٹجک روڈ میپ تیار کرنے، ضلع کے موجودہ معاشی منظرنامے کا جائزہ لینے، کمزوریوں، مواقع اور مقامی وسائل کی نشاندہی کرنے کی بھی متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599163

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں