32.1 C
Islamabad
بدھ, مئی 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںسیالکوٹ پولیس کی بڑی کارروائی، منشیات کی بڑی کھیپ برآمد

سیالکوٹ پولیس کی بڑی کارروائی، منشیات کی بڑی کھیپ برآمد

- Advertisement -

سیالکوٹ۔ 20 مئی (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے موت کے سوداگر منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے بین الاضلاعی گروہ کا کارندہ گرفتار کر لیا۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ فیصل شہزاد کی ہدایت پر سیالکوٹ پولیس نے ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا آغاز کر رکھا ہے، تاکہ معاشرے کو اس ناسور سے پاک کیا جا سکے۔

اسی سلسلے میں ڈی ایس پی صدر سرکل محمد نعمان کی نگرانی اور ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر غازی عبدالرزاق کی قیادت میں ایک خفیہ اطلاع پر مبنی انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران بین الاضلاعی منشیات فروش اسد علی کو گرفتار کر لیا اور ملزم کے قبضے سے 12 کلو 600 گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی (رقمِ وٹک) برآمد کی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم دیگر اضلاع سے منشیات لا کر سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتا تھا۔

- Advertisement -

اس اہم گرفتاری کے ذریعے نہ صرف منشیات کی مقامی سپلائی چین کو توڑا گیا ہے بلکہ اس گھناؤنے دھندے میں ملوث دیگر عناصر تک پہنچنے میں بھی مدد ملے گی۔اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد نے کہا ہے کہ سیالکوٹ پولیس وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ڈرگ فری پنجاب کی عملی تعبیر کے لیے پوری طرح پرعزم ہےاور منشیات کے مکمل خاتمے تک یہ کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری رہے گا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599165

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں