32.1 C
Islamabad
منگل, مئی 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی عرب میں نئے پروڈکشن ہاؤس جیکس فلم سٹوڈیوزکا افتتاح

سعودی عرب میں نئے پروڈکشن ہاؤس جیکس فلم سٹوڈیوزکا افتتاح

- Advertisement -

ریاض۔20مئی (اے پی پی):سعودی فلم کمیشن نے ریاض میں نئے پروڈکشن ہاؤس’’جے اے ایکس فلم سٹوڈیوز‘‘منصوبے کی تعمیر کا اعلان کیا ہے ۔براڈ کاسٹ پرو مڈل ایسٹ کے مطابق’’جے اے ایکس فلم سٹوڈیوز‘‘ ریاض میں ایک جدید ترین پروڈکشن کمپلیکس ہے جو خطے میں فلم اور میڈیا کا ایک بڑا مرکز بننے کے لیے تیار ہے۔ 2025 میں مکمل ہونے والی، یہ سہولت 7,000 مربع میٹر سے زیادہ پر محیط ہوگی اور 15 سو مربع میٹرکے دو وسیع ساؤنڈ اسٹیجز کے ساتھ ساتھ سونی کی جدید ترین اسکرین ٹیکنالوجی سے لیس ایک جدید ترین ورچوئل پروڈکشن یونٹ بھی پیش کرے گی۔

اس کمپلیکس میں پرائیویٹ سینما، میٹنگ کے لیے کمرے، پروڈکشن کی تیاری کے خصوصی ایریا، کھانے کی جگہیں اور وی آئی پی لاؤنج بھی تعمیر کیا جائے گا۔ تعمیرات کے ان پہلوؤں کا مقصد اس کام سے متعلق مختلف طرح کی ضروریات کی تکمیل ہے۔اس سٹوڈیو کے قریب ہی آسانی سے ہوٹلوں تک رسائی ممکن بنائی جائے گی۔ ایئرپورٹ بھی نزدیک ہی واقع ہوگا، ریستوران بھی دور نہیں ہوں گے اور خاص طور پر تخلیقی اور تکنیکی صلاحیتوں والے پیشہ ور افراد کا ایک نیٹ ورک بھی اس سٹوڈیو کے آس پاس ہوگا۔فلمسازوں کو سہولت ہوگی کہ وہ مقامی عملے کو پروڈکشن سے پہلے اور بعد میں پیش آنے والی خدمات کے لیے کام پر رکھ سکیں۔

- Advertisement -

یہ تمام سہولیات سٹوڈیو سے 20 منٹ کے فاصلے پر دستیاب ہوں گی۔سعودی فلم کمیشن کے سی ای او عبداللہ القحطانی نے کہا کہ جیکس فلم سٹوڈیوز ہماری اس حکمتِ عملی کا سنگِ بنیاد ہے جس کے تحت سعودی عرب میں فلموں کے لیے ایسا بنیادی ڈھانچہ تعمیر کیا جائے گا جو دنیا کے اچھے سے اچھے سٹوڈیوز کا مقابلہ کر سکے۔ہم علاقائی طور پر پروڈکشن میں اہمیت کے لحاظ سے اہم مرکز بن رہے ہیں اس لیےجے اے ایکس سٹوڈیو کی تعمیر میں خیال رکھا گیا ہے کہ یہ بین الاقوامی معیار کے تمام تقاضوں کو پورا کرے ۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599167

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں