لندن۔20مئی (اے پی پی):برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیم نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت انگلش پریمیئر لیگ کی ٹاپ ٹیبل ٹیم لیورپول کو 2-3گول سے ہرا دیا۔ یہ برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ای پی ایل میں 15ویں فتح ہے۔یاسین عیاری،کاورو میتو اورجیک ہنشیل ووڈ نے ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم لیورپول کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ لیورپول کی جانب سے ہاروی ایلیٹ اورڈومینک سوبوسزلائی نے ایک ،ایک گول سکور کیا۔پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں،جس میں شائقین فٹ بال کو کانٹے دار میچز دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
امریکن ایکسپریس سٹیڈیم، فالمر، انگلینڈ میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں برائٹن اینڈ ہوو البیون اور لیورپول کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں، جس میں برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے لیورپول کی ٹیم کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا دیا۔یاسین عیاری،کاورو میتو اورجیک ہنشیل وڈ نے ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم لیورپول کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ای پی ایل کی ٹاپ ٹیبل ٹیم لیورپول کی جانب سے ہاروی ایلیٹ اورڈومینک سوبوسزلائی نے ایک ،ایک گول سکور کیا۔
واضح رہے کہ انگلش پریمیئر لیگ میں لیورپول کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سب سے زیادہ 83 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے۔آرسنل کی ٹیم 71 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ نیوکیسل یونائیٹڈ کی ٹیم 66 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے ۔برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیم 58 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599191