- Advertisement -
اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری سے بینکنگ محتسب سراج الدین عزیز نے ملاقات کی اور ادارے کی رپورٹ برائے سال 2024ء پیش کی ۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ بینکنگ محتسب نے سال 2024ء میں بینکنگ صارفین کو 1.65 ارب روپے کا ریلیف فراہم کیا،سال 2024 ء میں کمرشل بینکوں کے خلا ف 27 ہزار سے زائد شکایات کا ازالہ کیا گیا۔صدر مملکت نے بینکنگ محتسب کو عوامی شکایات کے بروقت ازالہ کیلئے اپنی حمایت کا یقین دلایا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599408
- Advertisement -