39.6 C
Islamabad
جمعہ, مئی 23, 2025
ہومقومی خبریںجمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی بھارت کے...

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی بھارت کے ساتھ جاری کشیدگی کے تناظر میں اتحاد کی اپیل

- Advertisement -

اسلام آباد۔19مئی (اے پی پی):جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھارت کے ساتھ جاری کشیدگی کے تناظر میں اتحاد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حالیہ اشتعال انگیزیوں کے خلاف پاک افواج نے مؤثر ردعمل دیا۔ پیر کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اندرونی اور بیرونی دباؤ کے باعث مزید اشتعال انگیزیوں کی طرف جا سکتا ہےکیونکہ بھارتی حکومت اندرون و بیرون ملک اپنی ساکھ کھو چکی ہے، وزیر اعظم نریندر مودی عالمی سطح پر تنہا ہو چکے ہیں جبکہ بھارتی عوام، اپوزیشن اور اقلیتیں ان سے دور ہو رہی ہیں۔انہوں نے چین کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ 77 برسوں سے سفارتی، اقتصادی اور اب دفاعی سطح پر مضبوط تعلقات قائم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری دوستی اب محض سفارتکاری تک محدود نہیں بلکہ اس میں سٹریٹجک دفاعی تعاون بھی شامل ہے خاص طور پر ایسے وقت میں جب مغربی طاقتیں جن میں اسرائیل بھی شامل ہےبھارت کو جدید ٹیکنالوجی فراہم کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت جدید مغربی دفاعی نظام پر انحصار کے باوجود کوئی خاطر خواہ نتائج حاصل نہیں کر سکا۔ خود ان کے ارکان پارلیمنٹ ان کی دفاعی صلاحیتوں پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ پاکستان کی شراکت داری بھارتی جارحیت کو ناکام بنانے میں مؤثر ثابت ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بغیر کسی تحقیق کے بھارت نے اپنی داخلی سلامتی کی ناکامیوں کا الزام پاکستان پر تھونپ دیا اور سرحد کے قریب حملے کئے، حتیٰ کہ مذہبی اداروں، مساجد اور بے گناہ لوگوں کو بھی نشانہ بنایا۔

- Advertisement -

انہوں نے سیاسی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا اور کہا کہ حکومت کی پالیسیوں پر تنقید جمہوری عمل کا حصہ ہے تاہم موجودہ علاقائی صورتحال اتحاد اور حکمت عملی کا تقاضا کرتی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599509

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں