- Advertisement -
اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):وزارت خارجہ نے منگل کو اعلیٰ سطح کے وفود کے ساتھ باہمی گفت وشنید کی نشست کی میزبانی کی جو بھارت کی طرف سے حالیہ جارحیت پر پاکستان کے نقطہ نظر کو اجاگر کرنے کے لیے اہم دارالحکومتوں کا دورہ کرے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سینئر حکام کی اعلی سطح کے وفود کو بریفنگ کے بعد پاک بھارت تعلقات کی موجودہ صورتحال اور مستقبل کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599536
- Advertisement -