34.4 C
Islamabad
جمعرات, مئی 22, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر ثقافت و قومی ورثہ اورنگزیب کھچی کی فیلڈ مارشل سید...

وفاقی وزیر ثقافت و قومی ورثہ اورنگزیب کھچی کی فیلڈ مارشل سید محمد عاصم منیر کو مبارکباد

- Advertisement -

اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ثقافت و قومی ورثہ اورنگزیب کھچی نے فیلڈ مارشل سید محمد عاصم منیر کو مبارکباد دی ہے۔

بدھ کو اپنے جاری بیان میں اورنگزیب کھچی نے کہا کہ سید محمد عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی نہایت خوش آئند اور ملکی دفاع و وقار کی علامت ہے، ان کی ولولہ انگیز قیادت اور پیشہ وارانہ مہارت نے نہ صرف افواجِ پاکستان کو نئی جہت دی بلکہ عالمی سطح پر بھی پاکستان کے مؤقف کو مضبوط کیا، یہ ترقی پوری قوم کے لئے باعثِ فخر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بہترین حکمت عملی

- Advertisement -

تدبر اور قومی سلامتی کے لئے انتھک کوششوں کے باعث آج پاکستان کا سر فخر سے بلند ہے، ان کی ترقی نہ صرف افواج پاکستان بلکہ تمام پاکستانیوں کے لئے ایک اعزاز کی حیثیت رکھتی ہے،ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور پاکستان کو ان کی قیادت میں مزید استحکام، ترقی اور وقار حاصل ہو ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599843

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں