41 C
Islamabad
جمعرات, مئی 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںفیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں...

فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 21 مئی (اے پی پی):فیصل آباد میں تھانہ سمن آباد کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتارکر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سمن آباد کے علاقہ میں پولیس مقابلہ کے دوران 2 ریکارڈ یافتہ ڈاکوؤں اعظم اور شکیل کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ پکار 15 پر ڈولفن ٹیم نے اطلاع دی کہ ڈاکوؤں کے ساتھ پولیس مقابلہ ہو رہا ہے۔اطلاع پا کر پولیس حکام نفری سمیت موقع پر پہنچ گئے۔

مسلح ڈاکو پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے بھینس کالونی میں جاکر جھاڑیوں میں چھپ گئےاور فائرنگ جاری رکھی جبکہ پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی، کچھ دیر بعد فائرنگ کا سلسلہ رکنے کے بعد سرچ آپریشن کیا گیاتو 02 ڈاکو زخمی حالت میں پائے گئے،جوکہ اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مضروب ہوئےتھے جبکہ ڈاکوئوں کے دیگر 2 ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

- Advertisement -

زخمی ڈاکوؤں کی شناخت اعظم اور شکیل کے نام سے ہوئی ۔ملزمان ، ڈکیتی ،چوری کے درجنوں مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھے۔فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے شہر بھر میں ناکہ بندی کر دی گئی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599920

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں