ہیمبرگ ۔22مئی (اے پی پی):جرمنی کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ الیگزینڈر زویروف اور امریکی ٹینس سٹار ،ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ فرانسس ٹیافو جونیئر ہیمبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں شکست کے بعد باہر ہوگئے ۔
فرانس کے الیگزینڈر مولر نے مینز سنگلز دوسرے رائونڈ میں ٹاپ سیڈڈ الیگزینڈر زویروف کو شکست دی جبکہ ہسپانوی ٹینس سٹارروبرٹو باٹیسٹا آگٹ نے مردوں کے سنگلزمقابلوں کے دوسرے میچ میں امریکی حریف ٹینس کھلاڑی ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ فرانسس ٹیافو جونیئر کوشکست دی ۔
ہیمبرگ اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے جرمنی کے مشہور شہر ہیمبرگ میں جاری ہیں جس کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں فرانس کے الیگزینڈر مولر نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ٹاپ سیڈڈ جرمن ٹینس سٹار الیگزینڈر زویروف کو 3-6، 6-4 اور 6-7(5-7)سے ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا اور کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا ۔
ایک اور میچ میں ہسپانوی ٹینس سٹارروبرٹو باٹیسٹا آگٹ نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ فرانسس ٹیافو جونیئر کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6اور3-6 سے ہرا کر ایونٹ کے ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600054