32.1 C
Islamabad
جمعہ, مئی 23, 2025
ہومقومی خبریںسائبر کرائم ونگ کو ایف آئی اے کے مقابلے میں زیادہ شکایات...

سائبر کرائم ونگ کو ایف آئی اے کے مقابلے میں زیادہ شکایات موصول ہورہی ہیں، وزیر مملکت طلال چوہدری

- Advertisement -

اسلام آباد۔22مئی (اے پی پی):وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ سائبر کرائم ونگ کو ایف آئی اے کے مقابلے میں زیادہ شکایات موصول ہورہی ہیں،اس ونگ میں جلد نئی بھرتیاں کریں گے جبکہ صدر نشیں عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ کم سے کم گریڈ 20 تک اچھے آئی ٹی آفیسران بھرتی کئے جائیں تاکہ بہتر کام ہوسکے۔

جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شگفتہ جمانی کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے ایوان کو بتایا کہ سائبر کرائم کے لئے ایک نئی سائبر کرائم انوسٹی گیشن اتھارٹی بن گئی ہے ڈی جی سمیت 5 سو ملازمین یہاں کام کررہے ہیں،

- Advertisement -

پیکا قانون بنایا گیادنیا بھر میں اس قسم کی ریگولیشن ہیں،ہمارے پاس وسائل کم ہیں جبکہ درخواستیں زیادہ آتی ہیں،سائبر کرائم کے لئے بہت کام کرنے کی ضرورت ہے، ایف آئی اے سے زیادہ شکایات سائبر کرائم کو مل رہی ہیں ۔صدر نشیں نے کہا کہ اس کے کئے اچھے بنیادی پے سکیل میں آفیسران بھرتی کئے جائیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600078

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں