32.1 C
Islamabad
جمعہ, مئی 23, 2025
ہومقومی خبریںبھارتی پراکسیز کو باز آ جانا چاہئے ، اس حوالے سے مستقبل...

بھارتی پراکسیز کو باز آ جانا چاہئے ، اس حوالے سے مستقبل کے لائحہ عمل پر مشاورت ہونی چاہئے، نائب وزیر اعظم سینیٹر اسحاق ڈار

- Advertisement -

اسلام آباد۔22مئی (اے پی پی):نائب وزیر اعظم ووزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سانحہ خضدار کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی پراکسیز کو باز آ جانا چاہئے ، اس حوالے سے مستقبل کے لائحہ عمل پر مشاورت ہونی چاہئے، ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو اس حوالے سے ملک کے مستقبل کی راہ کا تعین کرے ،ہم افریقی ممالک میں امن و استحکام کی حمایت کرتےہیں ۔ جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں اظہار خیال کرتےہوئے انہوں نے کہاکہ خضدار کی طرح واقعات کسی طرح قابل قبول نہیں ، اس کی مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بھارتی پراکسیز کو باز آ جانا چاہئے ۔ ہوائوں میں اور زمین پر ان کی چند دن پہلے جو حالت ہوئی ہے اس سے انہیں سیکھنا چاہئے۔

انہوں نے ان کے دورہ چین کے دوران خطے میں دہشتگردی کے خاتمے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات میں چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقات ہوئی۔ ایوان کے جذبات کا ادراک ہے ۔ اس حوالے سے مستقبل کے لائحہ عمل پر مشاورت ہونی چاہئے۔ ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو اس حوالے سے ملک کے مستقبل کی راہ کا تعین کرے ۔ اے پی ایس پر حملے کے بعد قومی یکجہتی پلان وضح کیا گیا جس کے بعض حصول پر عمل گیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ، سیول اور فوجی قیادت نے اس دہشتگردی کے خاتمے پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ افریقی سفارتی برداری کو ایوان میں خوش آمدید کہتے ہیں ۔آج پاک افریقہ یوم دوستی منا رہا ہےجو کہ اظہار کا مواقع فراہم کرتا ہے ۔ سینیٹ کی جانب سے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی ایوان اور اراکین سینیٹ کی جانب سے افریقی ممالک کی حکومتوں اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔آج ہم نا صرف تاریخی تعلقات بلکہ تعاون ، احترام اور سٹرٹیجک مصروفیات پرمبنی تعلقات کو فروغ دینے کا عزم کرتے ہیں۔ پاکستان اور افریقہ تاریخی گہری یکجہتی میں بندھے ہیں ۔

20ویں صدی میں افریقی ممالک نے استعماری طاقتوں کا مقابلہ کیا ، انسانی وقار انصاف اور حق اداریت کے مشترکہ اقدار رکھتے ہیں ۔ ہم اقوام متحدہ ، او آئی سی اور افریقی یونین میں افریقی ممالک کے مطالبات کی حمایت کرتےہیں۔ ہم افریقی ممالک میں امن و استحکام کی حمایت کرتےہیں ۔

پاکستان نے اقوام متحدہ کے امن مشن کے تحت افریقہ میں امن کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔افریقہ معاشی ترقی کے شعبہ میں آگے بڑھ رہا ہے ۔ اس تناظر میں پاکستان نے انگیج افریقہ پالیسی پر عمل شروع کیا ، جس کا مقصد معیشت ، سیکیورٹی ، سفارتی اور تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دیناہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600080

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں