29.9 C
Islamabad
جمعہ, مئی 23, 2025
ہومعلاقائی خبریںگلیات ہوٹل انڈسٹری کے مسائل کے حل کے لیے حکومت پرعزم ہے،...

گلیات ہوٹل انڈسٹری کے مسائل کے حل کے لیے حکومت پرعزم ہے، زاہد چن زیب

- Advertisement -

پشاور۔ 22 مئی (اے پی پی):وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب کی زیر صدارت گلیات ہوٹل ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد کے ساتھ ایک اہم اجلاس محکمہ سیاحت و ثقافت کے کمیٹی روم پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری محکمہ سیاحت و ثقافت ڈاکٹر محمد بختیار خان، ڈی جی گلیات ڈیولپمنٹ اتھارٹی شاہ رخ علی، محکمہ خزانہ، خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی کے حکام شریک ہوئے، جبکہ ہوٹل انڈسٹری کی نمائندگی سردار حمید، وسیم احمد عباسی، محمد عظیم و دیگر نے کی۔اجلاس میں گلیات ہوٹل ایسوسی ایشن کے وفد نے اپنے تحفظات اور مطالبات پیش کیے جن میں 2022 سے 2024 تک ایکسائز ٹیکس کی یک مشت وصولی

سیاحتی سیزن کی مدت، ٹیکس کی شرح اور ڈبل ٹیکسیشن جیسے مسائل شامل تھے۔مشیر سیاحت و ثقافت نے کہا کہ ہوٹل انڈسٹری اور سیاحت کا گہرا تعلق ہے اور یہ شعبہ سیاحوں کو معیاری رہائش، خوراک اور تفریح فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی افراد کے لیے روزگار کا ذریعہ بھی بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سیاحتی مقامات کو مزید پرکشش بنانے کے لیے ہوٹل انڈسٹری کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہوٹل انڈسٹری کے مسائل کا قانونی اور قابل عمل حل تلاش کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس کے اختتام پر سیکرٹری سیاحت و ثقافت ڈاکٹر بختیار خان نے کہا کہ ناران، سوات اور گلیات سمیت تمام سیاحتی علاقوں کے لیے یکساں ٹیکس اور سیزن پالیسی بنانے کے لیے حکومت پرعزم ہے اور اس حوالے سے آئندہ بجٹ سے پہلے ایک مربوط فریم ورک تیار کیا جائے گا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600244

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں