31 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 24, 2025
ہومقومی خبریںاو آئی سی سی آئی کا پاکستان میں کاوربار کی مجموعی بہتری...

او آئی سی سی آئی کا پاکستان میں کاوربار کی مجموعی بہتری پر اعتماد کا اظہار

- Advertisement -

اسلام آباد۔23مئی (اے پی پی):اوورسیز انویسٹر ز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی)نے ملک میں کاوربار کی مجموعی بہتری پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ او آئی سی سی آئی کی بزنس کانفیڈینس انڈیکس (بی سی آئی) کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کاورباری اعتماد میں مجموعی طورپر 16فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ اکتوبر ، نومبر 2024 سروے نتائج میں بی سی آئی منفی 5 فیصد تھا تاہم حالیہ رپورٹ میں یہ شرح 16 فیصد کی نمایاں بہتریسے مثبت 11 فیصد رہی ہے ۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ تین سال میں پہلی مرتبہ بی سی آئی میں مثبت رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ مئی2022 میں کاروباری اعتماد کا انڈیکس 17 فیصد تھا ۔ امریکی ادارہ نیلسن نے مارچ اور اپریل 2025 کے دوران بی سی آئی سروے مکمل کیا ہے جس کے نتائج کے مطابق مینوفیکچرنگ کا شعبہ بی سی آئی نے نمایاں بہتری کے ساتھ سرفہرست رہا ہے ، شعبہ کا گذشتہ بی سی آئی منفی 3 فیصد کے مقابلہ میں 15 فیصد مثبت رہا ہے جس میں 18 فیصد کی نمایاں بہتری واقع ہوئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ریٹیل اور ہول سیل کے شعبہ کے بی سی آئی میں بھی 20 فیصد بہتری ریکارڈ کی گئی ہے جو منفی 18 فیصد سے مثبت 2 فیصد رہا ہے ۔

- Advertisement -

اسی طرح خدمات کے شعبہ کا بی سی آئی بھی 2 فیصد سے 10 فیصد بڑھا ہے ۔او آئی سی سی آئی نے تجویز پیش کی ہے کہ بزنس کانفیڈینس انڈیکس میں بہتری کیلئے پالیسی تسلسل، شفافیت اور پالیسی سازی کے عمل میں شراکتداروں سے مشاورت بنیادی اہمیت کی حامل ہے ۔ سروے نتائج کے مطابق حالیہ سروے کے دوران 45 فیصد افراد نے آئندہ6 ماہ کیلئے کاروباری شعبہ میں بہتری کی توقع کا اظہار بھی کیاہے ۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600513

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں