32.1 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 24, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان سمیت دنیا بھر میں مارخور کا عالمی دن کل منایا جائے...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مارخور کا عالمی دن کل منایا جائے گا

- Advertisement -

اسلام آباد۔23مئی (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں مارخور کا عالمی دن (آج) ہفتہ 24 مئی کو منایا جا رہا ہے۔ مارخور پاکستان کا قومی جانور ہے جو زیادہ تر گلگت بلتستان، چترال، وادی کیلاش، ہنزہ اور بلوچستان میں پایا جاتا ہے۔ پاکستان کے علاوہ مارخور افغانستان، ازبکستان، تاجکستان، بھارت اور چند دیگر ممالک میں بھی پایا جاتا ہے۔ قدرتی وسائل کے تحفظ کے بین الاقوامی ادارے (آئی یو سی این) کے مطابق مارخور کا شمار بھی ایسے جانوروں میں ہوتا ہے جن کی نسل کو معدومیت کے خطرات لاحق ہیں۔

اقوام متحدہ نے پاکستان سمیت دیگر 8 ممالک کی قرارداد پر ہر سال 24 مئی کو یہ دن منانے کا فیصلہ کیا تھا۔ قرارداد کے مطابق اس دن کو منانے کا مقصد مارخور کے تحفظ کیلئے بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر تعاون کے فروغ پر مبذول کرانا ہے۔ واضح رہے کہ 2014 کے بعد پاکستان میں مارخور کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور ایک دہائی کے عرصہ میں ان کی تعداد 2 گنا بڑھ چکی ہے۔ اس دوران کسی بھی برس مارخور کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلہ میں کمی نہیں ہوئی۔ مارخور کے عالمی دن کی مناسبت سے سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا اور آگاہی فراہم کی جائے گی۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600543

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں