31 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 24, 2025
ہومعلاقائی خبریںگوجرانوالہ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی زیر قیادت پی ایچ اے، ریونیو افسران کا...

گوجرانوالہ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی زیر قیادت پی ایچ اے، ریونیو افسران کا تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن

- Advertisement -

گوجرانوالہ۔ 23 مئی (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت، ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل/ڈائریکٹر پی ایچ اے) فیصل سلطان کی زیر قیادت پی ایچ اے، ریونیو افسران نے رات گئے ماڈل ٹاؤن میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔ درجنوں دوکانوں، فوڈ شاپس کو سیل، مقدمات کا اندراج اور سینکڑوں کی تعداد میں سامان ضبط کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آپریشن کے دوران بھاری مشینری کے ساتھ مین روڈز پر دکانوں کے سامنے سے پختہ ناجائز تجاوزات اور کنارے لگے کھوکھے

کرسیاں، ٹیبل، تشہیری بورڈ، شیڈز، ہتھ ریڑھیاں و دیگر پختہ تجاوزات کو مسمار کروا دیا۔ تجاوزات کا باعث بننے والوں کو تنبیہہ جاری کی گئی تھی کہ وہ خود رضا کارانہ طور پر تمام تجاوزات کو ختم کرتے ہوئے مقررہ حدود میں اپنی کاروباری سرگرمیاں عمل میں لائیں خلاف ورزی پر ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے لیے بھاری مشینری کو بروئے کار لاتے ہوئے آپریشن کیا گیا۔ تجاوزات کے خاتمے سے روڈ کے اطراف کئی راستہ کشادہ اور بحال ہوگیا۔ ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن جو آئندہ دنوں شیڈول کے مطابق دوسرے علاقوں میں بھی کیا جائے گا۔

- Advertisement -

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) فیصل سلطان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر (ستھرا پنجاب) پروگرام کے تحت ضلعی انتظامیہ ناجائز تجاوزات کے خلاف اسی طرح آپریشن جاری رکھے گی، تجاوزات کے خاتمے سے روڈ ٹریفک کی روانی بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا۔۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی قانون کی خلاف ورزی کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600846

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں