28.8 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 24, 2025
ہومقومی خبریںچینی تجارتی وفد کا آئی سی سی آئی کا دورہ، انرجی سیکٹر...

چینی تجارتی وفد کا آئی سی سی آئی کا دورہ، انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی

- Advertisement -

اسلام آباد۔24مئی (اے پی پی):انرجی سٹوریج ایچ ڈبلیو او او کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے پاکستان کے توانائی کے شعبے میں تعاون اور مستقبل کی سرمایہ کاری کی راہیں تلاش کرنے کے لیے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کا دورہ کیا۔وفد کی قیادت کمپنی کے صدر زینگ فینگ کر رہے تھے، ان کے ہمراہ ڈائریکٹر سیلز ایوان سا نوگییا اور ڈائریکٹر مارکیٹنگ وانگ تاؤ بھی تھے۔

چیمبر ہاؤس پہنچنے پر آئی سی سی آئی کے صدر ناصر منصور قریشی اور چیمبر کے سینئر ممبران نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدر ناصر منصور قریشی نے انہیں آئی سی سی آئی کے تجارت، صنعت اور خدمات کے شعبوں کی نمائندگی کرنے والے اس کے 12,000 سے زائد اراکین کے لیے مضبوط وکالت کے کردار کے بارے میں آگاہ کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے پاکستان اور چین کے دیرینہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور بین الاقوامی معیار کے مطابق ویلیو ایڈیشن، تکنیکی تربیت اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے ایک جدید، برآمد پر مبنی انفراسٹرکچر تیار کرنے کی علاقائی صنعت کی خواہش کو اجاگر کیا۔ کمپنی کے صدر زینگ فینگ نے کمپنی کی اختراعات اور عالمی آپریشنز کا ایک جامع جائزہ پیش کیا اور صاف اور قابل رسائی توانائی کے حل فراہم کرنے کے عزم کو اجاگر کیا ۔

انہوں نے پاکستان کے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں کمپنی کی بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا، جس کے بارے میںانہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف پاکستان اور چین کے تعلقات مضبوط ہوں گے بلکہ ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں بھی مدد ملے گی۔

اس موقع پر آئی سی سی آئی کے نائب صدر ناصر محمود چوہدری اور ایگزیکٹو ممبران وسیم چوہدری، عرفان چوہدری، عمران منہاس، اور روحیل انور بٹ بھی موجود تھے جنہوں نے وفد کے ساتھ تعاون کے ممکنہ شعبوں پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ یہ دورہ پاکستان کے توانائی کے منظر نامے میں جدت اور سرمایہ کاری کے ذریعے دو طرفہ تعاون اور پائیدار ترقی کو بڑھانے کی جانب ایک امید افزا قدم ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600927

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں